سوناکشی کی مسلمان سے شادی پر شترو گھن سنہا کا دلچسپ جواب

سوناکشی کی مسلمان سے شادی پر شترو گھن سنہا کا دلچسپ جواب

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان پر شادی سے خاندان کی ناراضی کی خبروں پر ان کے والد شترو گھن سنہا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا۔۔۔

 ان کا خاندان سوناکشی کے مسلمان لڑکے ظہیر اقبال سے شادی پر ناراض ہے اور شادی میں شرکت نہیں کرے گا تو انہوں نے کہا کہ اس کا جواب میں اپنے مشہور ڈائیلاگ کی صورت میں دوں گا اور وہ ڈائیلاگ ہے خاموش۔ سوناکشی کی شادی میں خاندان کی شرکت نہ کرنے اور ناراضی کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ زندگی سوناکشی کی ہے اور انہیں اس کے لیے فیصلے کرنا کا پورا حق حاصل ہے۔ سوناکشی اور ظہیر کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے۔ سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہیں ان سے ناراضی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔ سوناکشی مجھے اپنی طاقت قرار دیتی ہیں تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں ان کا ساتھ نہ دوں۔ میں ممبئی میں سوناکشی کی شادی میں شریک ہونے آیا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں