شردھا کپور کی راہل موڈی کے ساتھ تعلقات کی تصدیق

شردھا کپور کی راہل موڈی کے ساتھ تعلقات کی تصدیق

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے فلم سکرپٹ رائٹر راہل موڈی کے ساتھ اپنے معاشقے کی تصدیق کردی۔

بالی وڈ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ اداکارہ فلم رائٹر کے ساتھ سے ڈیٹ کررہی ہیں۔شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک رومانوی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ راہل موڈی کے ساتھ موجود ہیں۔اداکارہ نے راہل کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر کے اوپر کیپشن لکھا ’دل رکھ لے، نیند تو واپس دے دے یار’۔شردھا کپور کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں