شتروگھن سنہا بیٹی سوناکشی کے سسرال پہنچ گئے

 شتروگھن سنہا بیٹی سوناکشی کے سسرال پہنچ گئے

ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف ترین ہیرو شترو گھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی اُن کے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے ممکنہ طور پر 23 جون کو ہونے والی ہے۔۔۔

 اور اس سلسلے میں شتروگھن سنہا اپنے مسلمان سمدھیوں سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے ۔سوشل میڈیا پر اداکارہ سوناکشی سنہا کی سیلفی وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے والد شتروگھن سنہا، والدہ اور دیگر گھر والے اُن کے سسرالیوں کے ساتھ گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔فوٹو میں سوناکشی کے ہونے والے دلہا ظہیر اقبال، اُن کے والد اقبال رتناسی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ وائرل تصویر میں دونوں خاندان نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی سے پہلے دونوں خاندانوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے تاکہ شادی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے ۔یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘‘ڈبل ایکس ایل’’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں