بشری انصاری نے ہمایوں سعید کو آپا کہنے سے منع کردیا

بشری انصاری نے ہمایوں سعید کو آپا کہنے سے منع کردیا

کراچی(شوبزڈیسک)معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کو آپا پکارنے سے منع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو کے میزبان نے بشری انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اچھا نہیں لگتا آج کل ہر کوئی آپ کو آپا پکارنے لگا ہے، آپ کے برابر کی عمر کے افراد بھی آپ کو آپا کہتے ہیں، میں تو آپ کو بشری صاحبہ ہی کہوں گا۔ اس پر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا تھا کہ ہاں! میں نے تو پچھلے دنوں ہمایوں سعید کو بھی خود کو آپا کہنے سے منع کر دیا ہے۔ میں نے ہمایوں سے کہا ہے کہ میرے پاس تم سے بھی چھوٹی عمر کا شوہر ہے اس لیے مجھے آپا نہیں پکارو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں