لڑکیوں کی خودمختاری اور عدم برداشت طلا ق کیوجہ :سعدیہ فیصل

لڑکیوں کی خودمختاری اور عدم برداشت طلا ق کیوجہ :سعدیہ فیصل

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح لڑکیوں میں خود مختاری اور بے صبری کی وجہ سے ہے ۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں انگریزوں کی طرح شادی صرف لڑکا اور لڑکی درمیان نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ خاندانوں کا رشتہ ہوتا ہے ۔سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں خواتین زیادہ خود کفیل ہوگئی ہیں جس سے ان کی خودمختاری بھی بڑھ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب لڑکیاں زیادہ کماتی ہیں تو ان میں خودمختاری کی وجہ سے برداشت کم ہوجاتی ہے جس سے زیادہ طلاقیں پڑ رہی ہیں۔انہوں نے نئی نسل کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنی روایات اور بزرگوں کی نصیحتوں کو اہمیت دیں ،ان کی زندگی کے تجربات آپ کو آنے والے وقت میں کسی بڑی سے مشکل سے بچا سکتے ہیں اور بہترزندگی فراہم کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں