شادی کا ارادہ ختم نہیں ہوا ،اچھا شخص ملاتو ضرور کروں گی :شازیہ منظور

شادی کا ارادہ ختم نہیں ہوا ،اچھا شخص ملاتو ضرور کروں گی :شازیہ منظور

لاہور(شوبز ڈیسک )لوک گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ ان کا شادی کا ارادہ ختم نہیں ہوا ہے جب انہیں کوئی اچھا آدمی مل گیا تو وہ ضرور شادی کرلیں گی۔

ایک ٹی وی شو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل ان کی منگنی ہوئی تھی لیکن وہ ان کی گلوکارہ بننے کی وجہ سے ٹوٹ گئی۔شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہر انسان کی طرح جذبات رکھتی ہیں اور ان کے بہت سے کرش تھے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ سکے ۔میوزک انڈسٹری میں بہت محنت کرنی پڑی ،شادی کی طرف دھیان ہی نہیں رہا ،اس پر پچھتاوا نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں