صدف کنول کا خوبصورت بننے کیلئے سرجریز کرانے کا انکشاف

صدف کنول کا خوبصورت بننے کیلئے سرجریز کرانے کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک)سْپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے ۔اداکارہ صدف کنول نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو عید کے موقع پر خصوصی انٹرویو دیا۔

 ،جس کا آغاز ہی صدف کنول سے اْن کی خوبصورتی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے ہوتا ہے جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ‘میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، بس پھر بڑی ہوئی، انسٹاگرام دیکھا اور سوشل میڈیا عام ہوا تو ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے تو ٹھیک ہو گئی، پیاری ہو گئی۔صدف کنول کا کہنا تھا کہ مجھے انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں نہیں پسند، میں اْن سے بات نہیں کرتی ہوں، اس پر مجھے بناوٹی کہا جاتا ہے ، ٹھیک ہے آپ کہہ لیں مجھے بناوٹی مگر میں فیک نہیں ہوں۔ اداکارہ کا بتانا ہے کہ میں نے بی کام تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے ، اس سے آگے نہیں پڑھ سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں