مہک علی کا نیا گانا ‘چُوری’ ریلیز

مہک علی کا نیا گانا ‘چُوری’ ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک )معروف گلوکارہ پلے بیک سنگر مہک علی کا نیا گانا ‘چُوری’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

 اس گانے کو سمیع خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کو بلال واجد نے کمپوز کیا ہے ۔ مہک علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ویڈیو سونگز کی طرح یہ بھی میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گانوں میں ہماری ثقافت اور قدیم موسیقی کو جدید طرز میں پیش کر سکوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں