دو سال والد اور بھائی نے مجھ سے بات نہیں کی:صدف کنول

دو سال والد اور بھائی نے مجھ سے بات نہیں کی:صدف کنول

کراچی(شوبز ڈیسک)سُپر ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن کی دنیا میں داخل ہونے کے فیصلے پر ان کے والد اور بھائی ناراض ہوگئے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران، صدف کنول نے ماڈلنگ کے اپنے کیریئر کی مشکلات اور جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماڈلنگ کے فیصلے پر اہلخانہ کا ردعمل کیا تھا۔ میری پھوپھو اداکارہ تھیں، اُنہوں نے سلطان راہی جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، میں ہمیشہ اپنی پھوپھو کے کام سے متاثر ہوتی تھی۔ اور میں چاہتی تھی کہ میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن جاؤں۔ میرا یہی شوق مجھے ماڈلنگ کے آڈیشن تک لے گیا، میں آڈیشن کے لیے گئی تو وہاں میری سلیکشن ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مجھے مختلف برانڈز کے ساتھ کام ملنے لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں