گرمی میں لوڈشیڈنگ، بلال قریشی حکومت پر پھٹ پڑے

 گرمی میں لوڈشیڈنگ، بلال قریشی حکومت پر پھٹ پڑے

کراچی(شوبزڈیسک)اداکار بلال قریشی نے شدید گرمی میں طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حکومت پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے اور۔۔۔

 اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں حکومتِ پاکستان کے نام جاری پیغام میں کہا کہ ہر سال شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بِل بڑھا دیئے جاتے ہیں، غریب لوگ رو رہے ہیں،اداکار نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں نے عوام کو پاگل کردیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کچھ حیا کرنی چاہیے اور اس بدترین گرمی میں تھوڑی شرم بھی کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں