سشمیتا سین فروری 2023 میں پیدا ہوئیں؟ مداح حیران

سشمیتا سین فروری 2023 میں پیدا ہوئیں؟ مداح حیران

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی بائیو میں کچھ تبدیلی کی اور لکھا، دوسری تاریخ پیدائش 27 فروری 2023 ہے۔

اس تاریخ پیدائش کے مطابق سشمیتا سین کی عُمر صرف ایک سال ہے ۔یہ تاریخ پیدائش دیکھ کر جہاں مداح تجسس کا شکار ہوئے تو وہیں کچھ مداحوں کے مطابق سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق اُن کے ہارٹ اٹیک سے ہے ، دراصل اداکارہ کو گزشتہ سال فروری میں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن وہ زندہ بچ گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں