سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو زیرِ گردش

سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو زیرِ گردش

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے احترام میں اُن کے پاؤں دھو دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی تقریب ہوئی۔آشا بھوسلے کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب کا عنوان ’سوارسوامینی آشا‘ ہے، اس تقریب میں اداکار جیکی شروف سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں گلوکار سونو نگم بھی شامل تھے، اس موقع پر سونو نگم سٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھے گئے، گلوکار نے پہلے آشا بھوسلے کے دونوں پاؤں چومے اور پھر اپنے ہاتھوں سے گلوکارہ کے پاؤں دھوئے۔ سونو نگم نے پاؤں دھونے کے بعد تولیے سے آشا بھوسلے کے پاؤں خُشک بھی کیے اور پھر سٹیج سے اُترتے ہوئے گلوکارہ کے ایک بار پھر پاؤں چُھوئے۔ سونو نگم نے ایک تقریر بھی کی، جس میں اُنہوں نے آشا بھوسلے اور ان کی آنجہانی بہن لتا منگیشکر کی موسیقی کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں