نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم

نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم

ممبئی(شوبزڈیسک)نو بیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں ہسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔ وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سوناکشی اپنے پہلے بچے کے حمل سے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں