علی ظفر کی شردھا کپور، پرینیتی چوپڑا کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

علی ظفر کی شردھا کپور، پرینیتی چوپڑا کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ اداکار اؤں شردھا کپور اور پرینیتی چو پڑا کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور شردھا کپور بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اور رینیتی چوپڑا بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی صلاحیتوں اور پُرکشش شخصیت کی تعریف کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران علی ظفر اچانک کیمرے کے سامنے آجاتے ہیں۔علی ظفر کی شرارت دیکھ کر شردھا کپور انٹرویو روک دیتی ہیں اور پھر علی ظفر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ اپنی گفتگو شروع کردیتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکاراؤں کے انٹرویو کے دوران، علی ظفر صحافی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیسے ہیں؟ کیا آپ خوش ہیں؟ میرا نام ناٹی علی (شرارتی علی) ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں