بھارتی اداکارہ سدیپا چٹرجی کو گائے کا گوشت پکانے پر قتل کی دھمکیاں

بھارتی اداکارہ سدیپا چٹرجی کو گائے  کا گوشت پکانے پر قتل کی دھمکیاں

کولکتہ(شوبزڈیسک)بھارت کی بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹرجی کو دورانِ شو گائے کا گوشت پکاتے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

کولکتہ میں مقیم بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹرجی نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیشی شو میں ایک شخص نے گائے کے گوشت سے ڈش تیار کی ، بطورِ میزبان، میں نے اس شخص سے گفتگو کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد سے مجھے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، نہ کبھی یہ گوشت پکایا اور نہ ہی اسے ہاتھ لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں