جگن کاظم شادی کے 11 سال بعد ’’ڈولی‘‘ میں بیٹھ گئیں

جگن کاظم شادی کے 11 سال بعد ’’ڈولی‘‘ میں بیٹھ گئیں

لاہور(شوبزڈیسک)معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے نے اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کو انوکھا سرپرائز دیا اور ویڈیو آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کردی۔

میزبان اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ پر ڈولی میں بیٹھ کر اپنے گھر پہنچیں اور صرف یہی نہیں، اُنہوں نے ڈولی کے ساتھ بینڈ باجے کا بھی انتظام کیا، جب جگن کاظم نے نئی نویلی دلہن کی طرح اپنے گھر انٹری دی تو اُن کے شوہر فیصل نقوی حیران رہ گئے ۔اُنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہہ دیا تھا کہ میں ہمیشہ شادی کی سالگرہ پر جو پاگل پن کرتی ہوں۔، وہ اس بار نہیں کروں گی، پھر آپ کو شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ میں نے یہ سب جھوٹ بولا تھا کیونکہ شوہر کو خوش کرنے کے لیے اتنا جھوٹ تو بول ہی سکتے ہیں،اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ وہی کردیا، میں گزشتہ 11 سال سے شادی کی سالگرہ پر آپ کو شرمندہ کرنے کے لیے انوکھے طریقے تلاش کررہی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں