پاکستانی پروموٹر کیساتھ کام مادھوری ڈکشٹ تنقید کی زد میں

 پاکستانی پروموٹر کیساتھ کام مادھوری ڈکشٹ تنقید کی زد میں

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژاد پروموٹر ریحان صدیقی کے ساتھ کام کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا پر اگست 2024 میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی مادھوری ڈکشٹ اور ریحان صدیقی کی تقریب کا ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کو بھارتی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے ۔ مادھوری ڈکشٹ پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان نژاد پروموٹر کے ساتھ اپنے تمام روابط ختم کرکے اس پروگرام میں شرکت نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں