علی عباس کے بعد عائشہ عمر کی بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت

علی عباس کے بعد عائشہ عمر کی بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ساتھی فنکار علی عباس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ بلکہ ہمارے بچوں کو محفوظ ماحول کی ضروت ہے۔

ایک انٹرویو علی عباس نے ملک و قوم کی ترقی کو ٹک ٹاک کی پابندی سے مشروط کرتے ہوئے کہا تھاکہ آج کل کے کم عمر بچے بالخصوص بچیاں فحاش گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز تخلیق کر رہے ہیں جسے ادھیڑ عمر کے حضرات مزے لیکر دیکھتے ہیں۔ انسٹاسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اداکار کے خیالات سے اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں