مہیما چودھری نے حنا خان کو باہمت قرار دے دیا

 مہیما چودھری نے حنا خان کو باہمت قرار دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ مہیما چودھری نے بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حنا خان کو باہمت قرار دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کردی۔

انسٹاگرام پر حنا خان نے گزشتہ روز سٹیج 3 کے بریسٹ کینسر تشخیص ہونے کی خبر شیئر کی تھی۔کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کینسر کو شکست دینے والی ماضی کی اداکارہ مہیما چودھری نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔مہیما نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت بہادر ہیں، حنا۔ آپ ایک فائٹر ہیں، اور میں جانتی ہوں کہ، آپ ٹھیک ہو جائیں گی۔ آپ کے پاس لاکھوں لوگ ہیں، جو آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور میں اس کے ذریعے آپ کا ہاتھ تھامے وہاں موجود رہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں