دوسری شادی کرنے پر بہت پچھتاوا ہے :اورنگزیب لغاری

دوسری شادی کرنے پر بہت پچھتاوا ہے :اورنگزیب لغاری

لاہور(شوبزڈیسک )پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل اداکار اورنگزیب لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں دوسری شادی کرنے پر بہت پچھتاوا ہے ۔

پہلی اہلیہ کی موجودگی میں دوسری شادی کرنے اور اس کے تجربے کے بارے میں بتایا اورکہا کہ دوسری شادی زندگی کا بدترین تجربہ ثابت ہوا، دوسری اہلیہ سے ان کے دو بیٹے ہیں جو حافظ قرآن ہیں۔ لیکن اپنی دوسری اہلیہ کو ویسا نہیں پایا جیسی توقع کی تھی، شادی کے بعد طلاق دینے کی ہمت نہیں تھی اس لیے شادی آخری حد تک نبھانے کی کوشش کی، لیکن وہ میرے دونوں بیٹوں کو لیکر امریکا منتقل ہوگئی۔انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کی خوب تعریف کی اور بتایا کہ انہوں نے ہر اچھے اور بُرے حالات میں ان کا بھرپور انداز میں ہمیشہ ساتھ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں