ان فنکاروں کو اور پیسے دو، یہ کمنٹس بھی کھول دیں گی:ہارون شاہد

ان فنکاروں کو اور پیسے دو، یہ کمنٹس بھی کھول دیں گی:ہارون شاہد

لاہور(شوبزڈیسک )اداکار ہارون شاہد بھی حکومت کی تعریفی تشہیری مہم چلانے والے فنکاروں پر برس پڑے ۔ فنکاراؤں نے معاوضہ لیکر حکومت کی حمایت میں ویڈیوز بنائیں اور پھر وہ کمنٹ سیکشن کو بند کردیا ۔۔

ہارون شاہد نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان فنکاروں کو تھوڑے اور پیسے دے دیں تو یہ اپنے کمنٹس سیکشن بھی کھول دیں گی۔اداکار نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہاں ہمیں اخلاقیات اور اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سوچنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں