والد نانی کے گھر چھوڑ کر گئے اور واپس نہ آئے :کنول آفتاب

والد نانی کے گھر چھوڑ کر گئے اور واپس نہ آئے :کنول آفتاب

لاہور(شوبزڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار، میزبان اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے کہا ہے کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں۔

شوہر ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب چینل پر نئے وی لاگ میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کنول آفتاب کہا کہ ہر انسان کے لیے فیملی کا موضوع بہت حساس ہوتا ہے اور اگر کسی کی فیملی میں کوئی حادثہ ہوجائے تو اُس پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔ والدہ سے علیحدگی کے بعد والد نے میرے سکول کی فیس بھی ادا نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مجھے سکول سے نکال دیا گیا تھا۔ بے شک! میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی لیکن میری والدہ اور میرے ماموں وغیرہ نے کبھی مجھے اپنے والد سے ملنے نہیں روکا۔ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں