امبانی کی شادی، بچن خاندان کے فیملی فوٹو شوٹ سے ایشوریا رائے غائب
ممبئی(شوبزڈیسک ) ایشا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بچن خاندان اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا الگ الگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر بحث بن گیا۔
شادی میں بچن فیملی توجہ کا مرکز اُس وقت بنی جب ان کا فوٹو شوٹ ہوا کیونکہ اُس میں امیتابھ بچن کی اکلوتی بہو اور پوتی نہیں تھیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایشوریا رائے کے اپنی نند شویتا بچن اور ساس جیا بچن کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں ۔