لیجنڈ فٹنس ٹرینر اور ٹیلی ویژن سٹار رچرڈ سمن چل بسا
واشنگٹن (شوبزڈیسک )فٹنس گرو کے نام سے معروف اور 80 کی دہائی کے ٹیلی ویژن سٹار رچرڈ سمن 76 سال کی عمر میں چل بسے ۔
اپنی موت سے ایک روز قبل رچرڈ نے اپنی 76ویں سالگرہ منائی تھی، جس کے اگلے روز وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔وہ 1980 سے 1984 تک رچرڈ سمن شو کی میزبانی کرتے رہے ، جس میں انہوں نے لوگوں کی صحت اور فٹنس سے متعلق پروگرامات کیے ، اپنے پروگرامات میں وہ ایکسر سائز کی ویڈیوز بھی پیش کرتے تھے ۔