محرم الحرام :نور بخاری پکنک منانیوالے فنکاروں پر برس پڑیں

محرم الحرام :نور بخاری پکنک منانیوالے فنکاروں پر برس پڑیں

لاہور(شوبزڈیسک ) سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔

 انسٹاگرام پر اپنی سٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے ، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منارہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں