امبانی کی شادی، جیکی شروف ہاتھ میں پودا لیکر پہنچ گئے

امبانی کی شادی، جیکی شروف  ہاتھ میں پودا لیکر پہنچ گئے

ممبئی(شوبزڈیسک ) ایشیا کے امیرترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف کے منفرد انداز نے۔

 مداحوں کو حیران کردیا۔67 سالہ جیکی شروف نے امبانی کی شادی میں بھی ہاتھ میں چھوٹا سا پودا لیکر شرکت کی، اداکار کا یہ انداز ناصرف مہمانوں کے لیے توجہ کا مرکز بنا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اُن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکی شروف ہر اہم ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ساتھ لازمی پودا لیکر جاتے ہیں، اس کی وجہ ماحولیات کے تحفظ کے پیغام کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں