سوشل میڈیا پر حقائق مسخ ہوتے ہیں اور ہم جھوٹ کے عادی ہوگئے :نوازالدین

سوشل میڈیا پر حقائق مسخ ہوتے ہیں اور ہم جھوٹ کے عادی ہوگئے :نوازالدین

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے اور۔

 وہ اس جھوٹ کے عادی ہوچکے ہیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا پہلے وہ سوشل میڈیا پر اپنے متعلق جھوٹی چیزیں دیکھ کر پریشان ہوتے تھے لیکن اب اس کے عادی ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کی وہ تصویر پیش کی جاتی ہے جو سچ نہیں ہوتی اور لوگ اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی کا کردار مسخ کیا جائے اور لوگ اس پر یقین کرلیں تو یہ ان کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے اس سب کو ختم ہوناچاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں