فلموں پر انڈیا کی حکمرانی ‘ڈرامے بنانے میں پاکستانی ماہر:فواد خان

 فلموں پر انڈیا کی حکمرانی ‘ڈرامے بنانے میں پاکستانی ماہر:فواد خان

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان نے پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے زیادہ مقبول کیوں ہوتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے ۔فواد خان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلموں پر انڈیا کی حکمرانی ہے اس طرح ڈرامے بنانے میں پاکستانی فنکار ماہر ہیں۔ پاکستان میں ڈرامہ ہمیشہ کہانی پیش کرنے کا میڈیم رہا ہے اور پاکستانی یہ سیکھ گئے ہیں کہ کہانی کو کس طرح بہترین انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈراموں کو بہت زیادہ وقت دیا جاتا ہے اسی لئے وہ کامیاب رہتے ہیں جبکہ انڈیا میں فلموں کو زیادہ اہمیت ملتی ہے اس لئے ان کی فلمیں آگے رہتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں