ایشوریا سے علیحدگی کی افواہیں، ابھیشیک نے طلاق پر مبنی پوسٹ لائک کردی

ایشوریا سے علیحدگی کی افواہیں، ابھیشیک نے طلاق پر مبنی پوسٹ لائک کردی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق پوسٹ لائک کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے بھارتی خاتون حنا کھنڈیوال کا طلاق پر لکھا گیا آرٹیکل لائک کیا ہے ، صحافی نے یہ آرٹیکل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں