بھارت :دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے پر گوہر خان سیخ پا

بھارت :دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ  مال سے باہر نکالنے پر گوہر خان سیخ پا

بنگلورو(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ و بگ باس فاتح گوہر خان نے بھارت میں دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے کے واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ۔

 میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگورو میں فقیراپا نامی 70 سالہ کسان کو روایتی لباس دھوتی اور کُرتا پہنے کی وجہ سے شاپنگ مال سے باہر نکال دیا گیا، گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ شاپنگ مال حکام کا کسی بزرگ شہری کے ساتھ ایسا رویہ رکھنا انتہائی غیر اخلاقی اور شرمناک ہے ۔

 شاپنگ مال حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں