معروف اداکار ٹیپو کے والد انتقال کرگئے

معروف اداکار ٹیپو کے  والد انتقال کرگئے

کراچی(شوبزڈیسک ) مقبول ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ میں عادل کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد کا انتقال ہوگیا۔

اداکار ٹیپو شریف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں بتایا کہ اُن کے والد، اُن کے دوست اکرام بھٹی خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ اُن کے والد کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز عصر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے کلفٹن کی ابوبکر صدیقؓ مسجد میں ادا کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں