انڈین سینسر بورڈ نے دلجیت دوسانج کی نئی فلم ‘پنجاب95’ پر 85کٹس لگا دیئے

انڈین سینسر بورڈ نے دلجیت دوسانج کی  نئی فلم ‘پنجاب95’ پر 85کٹس لگا دیئے

ممبئی(شوبزڈیسک ) انڈین سینسر بورڈ نے انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کی نئی فلم ‘پنجاب95’ پر 85 کٹس لگا دیئے ۔

حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی فلم کو ہنی تریہان نے ڈائریکشن دی ہے اور اس میں ارجن رام پال اور سریندر وکی بھی شامل ہیں۔‘پنجاب95’ کی کہانی ایک ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ جسونت سنگھ کالرا کے گرد گھومتی ہے جو نوجوانوں سکھوں کی گمشدگیوں اور قتل پر تحقیق کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق فلم میکرز 85 کٹس لگانے پر راضی ہوگئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں