سوناکشی کیساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا:ظہیر اقبال

سوناکشی کیساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا:ظہیر اقبال

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے۔

 ،ایک انٹرویو میں ظہیر اقبال نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی وہ سوناکشی کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاکر شادی کریں اور پھر واپس بھارت آجائیں۔ وہ صرف بھارتی قانون کی وجہ سے رک گئے کیوں کہ بھارت میں ایسی شادی کو قانونی حیثیت نہیں ملتی ہے ۔اس موقع پر سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ایک مختصر سی تقریب میں شادی کرنا چاہتی تھیں۔یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے پچھلے ماہ ہی اپنی دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کی ہے اور دونوں کے مذہب بھی مختلف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں