والد سے بات کرنے کیلئے تھراپسٹ کا سہارا لینا پڑا:سونیا حسین

والد سے بات کرنے کیلئے تھراپسٹ  کا سہارا لینا پڑا:سونیا حسین

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اپنے والد سے بات کرنے کیلئے انہیں تھراپسٹ سے رجوع کرنا پڑا۔

بچپن میں والدین کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں تھے اس لیے میں والد سے دور اور والدہ کے قریب رہی، اس وجہ سے والد کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ۔ فادرز ڈے پر پہلی بار والد کو فون کال کرکے اپنے دل کا حال بیان کیا انہیں ‘آی لو یو’ کہا تو وہ رونے لگ گئے ، جس پر احساس ہوا کہ ہمارے درمیان اس سرد رویے کی وجہ سے صرف میں اکیلی متاثر نہیں تھی وہ بھی متاثر تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں