دیپیکا پڈوکون زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ اداکارہ

 دیپیکا پڈوکون زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ اداکارہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضے لینے والی اداکاراؤں کی فہرست سامنے آگئی۔

 ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بالی ووڈ میں دیپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سب سے کم معاوضہ کنگنا رناوت، تاپسی پنو، کیارا ایڈوانی اور کریتی سینن لیتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اپنی ایک فلم کے لیے 15 سے 20 کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں، اس فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جو اپنی ایک فلم کے لیے 15 کروڑ روپے بطورِ معاوضہ وصول کرتی ہیں، بالی ووڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے شہرت رکھنے والیاسٹار کرینہ کپور کا نام فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے کیونکہ وہ اپنی ایک فلم کے لیے 8 سے 11 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ کترینہ کیف اور اداکارہ شردھا کپور 8 سے 10 کروڑ روپے کے معاوضے کے ساتھ فہرست میں بالترتیب چوتھی اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں