منال خان کے بیٹے کی انسٹاگرام پر انٹری، اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

منال خان کے بیٹے کی انسٹاگرام  پر انٹری، اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

کراچی(شوبزڈیسک)خوبرو اداکارہ منال خان کے بیٹے حسن اکرام کا بھی سوشل میڈیا پر اپنا ذاتی اکاؤنٹ بن گیا۔

منال خان نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے حسن اکرام کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بنا دیا۔ حسن اکرام کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام ہینڈل پر ابھی صرف ایک ہی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں اداکارہ کے بیٹے کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا۔ایک روز قبل بنائے گئے اس ہینڈل پر چند ہی گھنٹوں میں فالوورز کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ منال کے بیٹے نے صرف اپنے والدین کو فالو کیا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں