خلیل الرحمن کااغوا ،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی:رابی پیرزادہ

 خلیل الرحمن کااغوا ،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی:رابی پیرزادہ

لاہور(شوبزڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے۔ جو غلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے لیکن اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں