بھارتی فلمساز فرح خان کی والدہ انتقال کرگئیں

بھارتی فلمساز فرح خان  کی والدہ انتقال کرگئیں

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان اور فلمساز ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی اداکار و فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف ’کے آر کے ‘ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فرح خان اور اُن کی والدہ کی تصویر پوسٹ کی۔کمال راشد خان نے اپنی پوسٹ میں افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں