سلمان خان کا خاص دوست کی سالگرہ پر جشن، تصاویر وائرل

سلمان خان کا خاص دوست کی سالگرہ پر جشن، تصاویر وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک )با لی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی خاص دوست لولیا ونتور کی 44ویں سالگرہ منائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 24 جولائی کو رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ لولیا ۔۔

ونتور کی سالگرہ کے لیے اپنی رہائش گاہ پر خاص تقریب کا انعقاد کیا۔سلمان خان کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں اداکار کے پورے خاندان نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ نامور فنکار بھی تقریب کا حصہ تھے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر میں میکا سنگھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آئے اور اسی تصویر میں لولیا ونتور نے سلمان خان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جبکہ اداکار ہمیش ریشمیا کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں۔

رومانوی اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی سالگرہ کی گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے ‘آئی لو یو’ لکھا، جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُنہوں نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں سلمان خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں