شہریار منور نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

شہریار منور نے اپنی شادی سے  متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار شہریار منور نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں محبت اور شادی سے متعلق سوال پر کہا کہ آپ اور دیگر لوگوں کو اس حوالے سے پتا بھی ہے ۔

میں اپنی نجی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرتا لیکن مداحوں سے یہی کہوں گا کہ آپ سب ہمارے لیے دعا کریں۔ میں بہت خوش ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے والدین بھی اس پر بہت خوش ہوں۔یاد رہے کہ شہریار منور کی رواں برس کے آخر تک اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ شادی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں