بیٹے کیساتھ ہانیہ عامر کو ہیروئن دیکھنا چاہتی ہوں:صاحبہ

بیٹے کیساتھ ہانیہ عامر کو ہیروئن دیکھنا چاہتی ہوں:صاحبہ

کراچی (شوبز ڈیسک ) ماضی میں فلم انڈسٹری کو مقبول فلمیں دینے والی اداکارہ صاحبہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی صاحبہ اور ریمبو نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ مارننگ شو کی میزبان نے ریمبو سے سوال کیا کہ اگر آپ نے مستقبل میں کوئی فلم بنائی تو آپ کن اداکاروں کو اپنی فلم میں کاسٹ کریں گے ؟اس سوال کے جواب میں ریمبو نے کہا کہ میں اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کو فلم میں بطورِ ہیرو کاسٹ کروں گا۔

 اور بیٹے کے ہم عُمر اداکاروں کو بھی کاسٹ کروں گا لیکن مجھے اُن کے نام معلوم نہیں۔ریمبو کی بات مکمل ہونے پر صاحبہ نے کہا کہ میں اس فلم میں ہانیہ عامر کو اپنے بیٹے کے ساتھ بطورِ ہیروئن کاسٹ کروں گی کیونکہ میرے بیٹے کی طرح ہانیہ کے چہرے پر بھی ڈمپل پڑتے ہیں۔ مجھے ہانیہ عامر بہت پسند ہیں اور میں ان دنوں ہانیہ اور فہد مصطفیٰ کا ڈرامہ دیکھ رہی ہوں، جو مجھے بہت پسند آرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں