اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کیلئے تین سال پُرانی پاکستانی فلم کا نام چُرا لیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا نام پاکستانی فلم سے چوری کیا گیا۔
گزشتہ روز ہی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔مدثر عزیز کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں ماہ 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی، پاکستانی مداحوں کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم کا نام پاکستانی فلم سے چوری کیا گیا ہے ، دراصل ’کھیل کھیل میں‘ کے نام سے سال 2021 پاکستانی فلم ریلیز ہوئی تھی۔