دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں:صائمہ قریشی
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ دوسری شادی ان کا حق ہے لیکن ابھی ان کا ارادہ نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا۔
خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ ان کی زندگی میں کوئی بہتر انسان آیا تو ضرور دوسری شادی کرلیں گی اور یہ حق اللہ نے ان کو دیا ہے ۔ فی الحال ان کی مکمل توجہ اپنے کام اور بچوں پر ہے ، ان کا بڑا بیٹا انہیں بہت سپورٹ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ زندگی میں جس چیز سے وہ خوش ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔