’’بل بل پاکستان‘‘ کامیڈین عون علی کھوسہ کو اغوا کرلیا گیا

’’بل بل پاکستان‘‘ کامیڈین عون علی کھوسہ کو اغوا کرلیا گیا

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف یوٹیوبر اور کامیڈین عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔یوٹیوبر کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اطلاع دی ۔۔

کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے لاہور میں واقع فلیٹ سے ان کے بھائی عون کھوسہ کو اغوا کیا ہے ۔انہوں نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ’بل بل پاکستان‘ گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں