بھارتی ہدایتکار نے مجھے بدصورت کہا:شاہ رخ خان کا انکشاف

بھارتی ہدایتکار نے مجھے بدصورت کہا:شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بہترین دوست اور بھارتی ہدایتکار نے اُنہیں شکل سے بدصورت قرار دیا تھا۔

 شاہ رخ خان نے چند فلموں میں رومانوی جنونی عاشق جیسے منفی کردار بھی ادا کیے لیکن ان منفی کرداروں سے بھی اداکار کو کافی شہرت ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے ماضی میں یونیورسٹی کے طالب علموں سے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت کم اداکار ایسے ہیں جنہوں نے رومانوی ہیرو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر اُنہوں نے جنونی عاشق کے منفی کردار نبھائے لیکن میں نے ایسا کیا کیونکہ مجھے ایسے کردار کرنے کی ضرورت تھی۔شاہ رخ خان نے منفی کردار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بہت اچھے دوست جو اب بالی ووڈ کے ہدایتکار بھی ہیں، اُنہوں نے میرے کیریئر کے آغاز میں مجھے کہا تھا کہ تمہاری شکل بدصورت ہے اور اسی بدصورتی کی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی آفر ہوتی ہے ۔اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے مجھے کہا تھا کہ تمہارا چہرہ چاکلیٹی ہیرو بننے کے لیے مناسب نہیں ہے ۔میگا سٹار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دوست کی بات سُننے کے بعد، میں نے بھی بہت ساری چاکلیٹس کھانا شروع کردی تھیں۔

 اور پھر خوشی خوشی منفی کرداروں کی آفر قبول کی۔شاہ رخ نے طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ انسان کو بڑے خواب دیکھنے چاہئیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں