میری پیدائش کے وقت والد 50 سال کے تھے :کومل عزیز خان

میری پیدائش کے وقت والد 50  سال کے تھے :کومل عزیز خان

کراچی(شوبزڈیسک ) اداکارہ اورماڈل کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو ان کے والد کی عمر 50 سال ہو چکی تھی۔

ایک مارننگ شو میں انٹرویو کے دوران اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا کہ میں بہت منتوں مرادوں کے بعد پیدا ہوئی۔ میرے والد کی شادی 45 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 5 سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ میری پیدائش کے وقت والد 50 سال کے تھے ۔ میرے والد بڑی عمر تک اپنی والدہ کی خدمت کرتے رہے اور والدہ کے انتقال کے بعد شادی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں