کولکتہ ریپ کیس ،شرمندگی سے سر اُٹھا کر نہیں چل سکتا:متھن چکرورتی

 کولکتہ ریپ کیس ،شرمندگی سے سر اُٹھا کر نہیں چل سکتا:متھن چکرورتی

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

، متھن چکرورتی نے بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید خراب اور خوفناک ہوجائیں گے ۔متھن نے کولکتہ ریپ کیس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں