زینب شبیر منفی اورشوخ و چنچل کردار اداکرنے کی خواہش مند

 زینب شبیر منفی اورشوخ و چنچل  کردار اداکرنے کی خواہش مند

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ زینب شبیر کا کہناکہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کر لئے اب کوئی منفی کردار اورشوخ و چنچل کردارادا کرنے کی خواہش ہے ۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ شادی پسند کی ہونی چاہئے ،میں نے ٹی وی ڈراموں میں بہت زیادہ مثبت کردارکئے اور اس میں اپنی شناخت بھی بنا لی لیکن میری دلی خواہش ہے کہ منفی کردار کروں اور دھاک بٹھا دوں ہرکوئی مجھے میرے کردارسے جانے ،ا ن کا کہناتھاکہ شوخ وچنچل کردار کرنا بھی میری خواہش ہے اور میں نئے چیلنجز کیلئے ہمیشہ تیاررہتی ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں