شردھا کپور کا ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ

شردھا کپور کا ہریتھک روشن  کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ’استری 2 کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سُپر سٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پُرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں