سکول میں کچرا نہ پھینکیں’، شہزاد رائے نے ہاتھ جوڑ لئے

سکول میں کچرا نہ پھینکیں’، شہزاد رائے نے ہاتھ جوڑ لئے

کراچی(شوبزڈیسک)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شہزاد رائے اور ‘زندگی ٹرسٹ’ کے سکول کی طالبات ہاتھ جوڑے ہوئے نظر آئیں۔

ویڈیو میں شہزاد رائے نے سکول کے ارد گرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی،انہوں نے اسکول کی سابقہ حالت اور موجودہ بہتری کو بھی دکھایا، جہاں پہلے چرسیوں اور قبضہ مافیا کا راج تھا، وہاں اب سکول کی بچیاں پڑھ رہی ہیں۔شہزاد رائے نے کہا کہ سکول کی 3 ہزار بچیاں اہلِ محلہ سے گزارش کر رہی ہیں کہ وہ سکول میں کچرا نہ پھینکیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے عوام سے مشورہ مانگا کہ کس طرح سکول کے اطراف میں صفائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں